نمایاں

(تھروچی فورٹ (کوٹلی کا تاج

12347751_501020230070416_3444277214436733014_n
تھروچی فورٹ کوٹلی کا بالائی ویو

تھروچی فورٹ کوٹلی۔

کشمیر کا نام لیں تو فورا زہن میں خوبصورت نظارے منظر پر گھومنے لگتے ہیں دلکش جھیلیں اونچے اور سرسبز پہاڑوادیاں بہتے دریا دیسی کھانے ٹھنڈے ہوائیں بارش اور برف۔

لیکن کشمیر صرف انہیں ظاروں کانام نہیں ہے کشمیر میں کچھ ایسے تقافتی ورثے بھی ہیں جو اس کی تاریخی خثیت کو واضع کرتے ہیں انہیں میں سے ایک ہے تھروچی فورٹ۔

آگر آپ کوٹلی جائیں تو گلپور سے اس فورٹ کی طرف مشرق کی جانب ایک لنک روڈ جاتی ہے جو سنمبالہ گاوں تک جاتی ہے وہاں سے پیدل 20 منٹ کی مسافت پر تھروچی فورٹ پہنچ سکتے ہیں۔

954853_161613504011092_1425003782_n

میں نے اس فورٹ کو کوٹلی کے تاج کا نام دیا ہے کیوں کہ جب میں وہاں پہنچا تو اس جگہ سے پورے کوٹلی کو دیکھا جا سکتا تھا چاروں جانب سرسبز میدان اور ٹھنڈی ہوا۔

میں اس فورٹ کے بارے کچھ نہیں جانتا تھا یہ 27 فروری کی بات ہے جب ہم جیالوجی کا ایک گروپ سٹریکچریل جیالوجی کی فیلڈ کے دروان گلپور سے چنگپور خواص کی جانب سفر کر رہے تھے سفر پیدل تھا اور ہمیں جگہ جگہ رک کر ڈیٹا لینا ہوتا تھا اسی درون ہمیں پہاڑ کی چوٹی پر کچھ آثار نظر آئے جنہیں ہم نے نظر انداز کر دیا لیکن جب ہم اسی راستے سے واپس کوٹلی لوٹ رہے تھے تو ہم سے رھا نہ گیا اور اس فورٹ کی طرف بیدل مارچ شروع کر دیا کوئی ایک گھنٹے کے ہیدل سفر کے بعد ہم سمبالہ سے گزر کر تھروچی فورٹ کی جانب روانہ ہوگے راستہ کوئی نہیں تھا بس اک پگھڈنڈی سی ہم جب فورٹ کے بلکل قریب پہنچے تب بھی ہمیں تب بھی کوئی راستہ نہیں مل رھا تھا اس پر ہمیں بہت افسوس ہوا کہ یہ ایک ثقافتی ورثہ ہے اور اس کی یہ حالت زار کے اس کی طرف کوئی پکا راستہ بھی نہیں ہے۔

جب ہم فورٹ کے دروازے پر پہنچے تو دروزہ لاک تھا اور بارھا دستک کے باوجود کسی نے نہ کھولا کافی دیر بعد ایک صاحب آئے تو ہماری جان میں جان آئی ورنہ ہمیں اتنا سفر کر کے فورٹ دیکھے بغیر جانا بعد برا لگتا۔

ہم فورٹ کے اندر داخل ہوئے تو اسکی حلات زار پر رونا ایا فورٹ میں کوئی ٹھریر ایسی نہیں تھی جو اس فورٹ کی تاریخ بتاتی ہو نہ فورٹ کے کسی حسے کو محفوظ بنایا گیا تھا اس فورٹ میں 3 تالاب تھے جو شاہد پانی محفوظ کرنے کے مقاصد کے لیے بنائے گئے تھے جو جوہڑ کا منظر پیش کر رہے تھے۔فورٹ کے درمیان میں ایک موبائل کمپنی نے اپنا آفس بنایا ہوا تھا اور فورٹ کے درمیان میں ہی ٹاور نصب کئے گے ہیں۔

کوئی بھی ڈائریکٹ روڈ فورٹ کی ظرف نہیں جاتی صرف ایک روڈ ہے جو اس فورٹ کے قریب گاوں میں آتی ہے اتنے خوبصورت فورٹ کی یہ حلات آزاد کشمیر گورنمنٹ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورزم کی نااہلی کا ثبوت ہے اسی کے ساتھ یہ سوال بھی کھڑا کرتا ہے کہ کروڑں روپے کا بجٹ جو ٹورزم کے نام پر خرچ کیا جاتا ہے اس میں سے ایک لاکھ بھی اس فورٹ کے حصے میں نہیں آیا۔

اس بلاگ کے زریعے میں متعلقہ اداروں کی توجہ اس ریاستی ورثے کی جانب دلوانا چاہتا ہوں اور ٹوریسٹ حضرات کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ جب بھی کوٹلی جائیں تو کراون آف کوٹلی تھروچی فورٹ کو ضرور دیکھ کر آئیں۔

12295457_501020190070420_5148427961566792016_n

یاک سرائے

محبت کیا ہے؟
اور اگر تم تنہا ہو۔ اکیلی ہو، اور کوئی بھی تمھاری محبت میں مبتلا نہیں۔۔
تو یقین کر لینا کہ۔۔
کہیں بلند پہاڑوں میں ۔۔۔
آج لاہور کے ایک بڑے مال میں جانے کا اتفاق ہوا لوگ طرح طرح کے برانڈ خرید رہے تھے ، کافی گھوم پھر کرنے کی بعد بھی کوئی چیز ہماری توجہ حاصل کر سکی، اور آخر کار ہماری نظر اٹکی مستنصر حسین تارڑ صاحب کے سفر ناموں پر ، اسی اثنا میں کراچی میں موجود بھٹکا ہوا من کتاب کی لکھاری شافعہ خان کو کال کی اور ان سے ان سفر ناموں کے بارے میں پوچھا ، انہوں نے یاک سرائے کی وہ لائنز جو میں نے سب سے اوپر لکھی ہیں زبانی سنائی اور بتایا کہ آپ یاک سرائے خرید لیں ، مایوس نہیں ہوں گے ، پھر کیا تھا ، پورے مال سے ہم ایک کتاب لیے واپس گھر لوٹ آئے اور جب سے کتاب کھولی ہے کہ بند کرنے کا سوچا نہیں ایسی کشش اور ربط ہیکہ کمال است کمال است
مستنصر حسین تارڑ صاحب کیا کمال انسان ۔۔۔
واہ واہ واہ
از طرف
اپکا فین
شیخ عمر نذیر

3 Days Swat Kalam Malam Jabba Tour

3 Days Swat Kalam Malam Jabba Tourwww.arbatours.com

🏕Join 03 Days Winter Tour To Kalam Swat

👳With
ARBA Tourism

⏰10-12 Jan., 2019…

📱10500/- Only PH
2000/- extra PH in case of seperate family room

🚐 DESTINATIONS:
*Kalam
*Usho forest
*Palo’aa
*Behrain
*Malam jabba (optional)
*Swat

🎯INCLUDING:
*Meal (breakfast & dinner)
*Residence on sharing basis
*Transport
*Tolls
*Medical kit
*Filtered/ Chashma mineral water

🌹Regards
Your Trusted Traveling Partners
http://www.arbatours.com
+92 334 5149901
+92 301 5060-936